Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کے روپ میں دکانداروں سے رقم بٹور نے والے 3 نوسر باز گرفتار

اتھارٹی لیٹر، رسید بک اور ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی دستاویزات برآمد
شائع 26 ستمبر 2023 07:18pm
علامتی تصویر/ فائل فوٹو
علامتی تصویر/ فائل فوٹو

گجرات میں دکانداروں سے رقم بٹور نے والا جعلی ڈی ایس پی، دو کانسٹیبل گرفتار کرلیے گئے۔ جعلی ڈی ایس پی کی جیب سے اتھارٹی لیٹر، رسید بک اور ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی دستاویزات برآمد ہوئیں۔

نوسر باز کاشف جعلی ڈی ایس پی بن کر دو جعلی کانسٹیبلز کے ساتھ مختلف دکانداروں سے ہیلتھ اینڈ کیئر کے نام سے پیسے وصول کر رہا تھا۔

تاجروں نے مشکوک ہونے پر یونین کے صدر اسلم ٹوپہ کو بلا لیا۔

جب جعلی پولیس افسر سے شناخت مانگی گئی تو تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر تاجروں نے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے تینوں نوسر بازوں کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو جعلی ڈی ایس پی نے سب اگل ڈالا، ملزم محمد کاشف عارف والا جبکہ اس کے ساتھی راسب اور اعظم فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔

ملزمان کیخلاف دھوکہ دہی، جعلی سازی سمیت 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

punjab

Punjab police

fake police