Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا

عدالت نے تمام ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی
شائع 26 ستمبر 2023 06:41pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد جاری ہے، کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کا کیس سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو طلب کیا۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں بشارت مرزا، ذوہیر صدیقی ، شعیب وارثی، خالد رحمان، ملک عثمان، یوسف جمیل اور اقبال زیڈ احمد شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی ہیں، ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس اب بحال ہوچکا ہے۔

ملزمان نے نیب ترمیم کے بعد عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا تھا۔