Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اِن فونز پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

کہیں آپ کا فون بھی اس فہرست میں شامل تو نہیں؟
شائع 26 ستمبر 2023 06:28pm

واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل نئی اپڈیٹس جاری کرتا رہنا ہے، اور اپڈیۂٹس کے اسی سلسلے کے تحت واٹس ایپ جلد ہی پرانے اینڈرائیڈ ورژنز پر کام کرنا چھوڑنے والا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ ان اینڈرائیڈ فونز پر کام کر رہا ہے جن کا ورژن 4.1 یا اس سے نیا ہے، لیکن 24 اکتوبر سے واٹس ایپ صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس سے نئے ورژن والے فونز پر کام کرے گا۔

اس کے علاوہ اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو آپ کی ڈیوائس iOS 12 یا اس سے اوپر کے ورژن پر اپڈیٹڈ ہونی چاہیے، تبھی واٹس ایپ چل پائے گا۔

کچھ فونز ایسے ہیں جو اب نئے ورژن پر اپڈیٹ نہیں ہو پارہے، اگر آپ کے پاس ایسا کوئی پرانا فون ہے تو واٹس ایپ چلانے کیلئے آپ کو اپنا فون تبدیل کرنا پڑے گا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ نہ صرف واٹس ایپ بلکہ کئی دیگر ایپس بھی پرانے آپریٹنگ سسٹم کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ، نئی سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے بغیر آپ کا فون سائبر خطرات کا شکار ہو جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ورژن 4.1 اور اس سے پرانے والے کچھ مشہور اسمارٹ فونز ذیل میں درج ہیں۔

  • Sony Xperia Z
  • LG Optimus G Pro
  • Samsung Galaxy S2
  • Samsung Galaxy Nexus
  • HTC Sensation
  • Motorola Droid Razr
  • Sony Xperia S2
  • Motorola Xoom
  • Samsung Galaxy Tab 10.1
  • Asus Eee Pad Transformer
  • Acer Iconia Tab A5003
  • Samsung Galaxy S
  • HTC Desire HD
  • LG Optimus 2X
  • Sony Ericsson Xperia Arc3
  • Nexus 7 (upgradable to Android 4.2)
  • Samsung Galaxy Note 2
  • HTC One

فون کس آپریٹنگ سسٹم پر چل رہا ہے یہ کیسے جانیں؟

اگر آپ نہیں جانتے کہ آیا آپ کا اسمارٹ فون کس اینڈرائیڈ ورژن پر چل رہ اہے تو آپ اپنے ڈیوائس پر سیٹنگز مینیو میں جا کر چیک کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جانا ہوگا۔

پھر آپ کو About Phone پر ٹیپ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد آپ Software Details پر جائیں۔

آپ کا اینڈرائیڈ ورژن ”Versions“ کے زمرے میں درج کیا گیا ہوگا۔

WhatsApp

whatsapp stop working

Old Version

Old Android Version