ضدی تیل اور کھانے کے نشانات بالکل صاف کرنے کے آسان طریقے
صفائی نصف ایمان ہے، اور گھر میں باورچی خانہ ایسی جگہ ہے جس کا صاف ستھرا ہونا بہت ضروری ہے۔
کھانا بناتے وقت تیل اور کھانے کے نشانات اکثرٹائلز اور فرش پر خراب دھبے چھوڑ جاتے ہیں، جن کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے وہاں جراثیم کی افزائش کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔
باورچی خانے کو جراثیم سے پاک اور چمکدار بنانے کے لئے اسکو کس طرح صاف ستھرا رکھا جائے؟
باورچی خانے کی ٹائلوں کو صاف کرنے کا طریقہ
عام صفائی کے لئے اپنی ٹائلوں کو کسی بھی صفائی کرنے والے محلول میں بھیگے ہوئے کپڑے سے دھوئیں۔ اس سے سطح پر جمع کچرا اور نشانات دور ہوجائیں گے۔
اب ضدی باقیات کو ختم کرنے کے لئے ایک موٹے مائکروفائبر کپڑے کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ذاتی صحت صفائی کی وہ 7 اشیا جو آپ کی شخصیت نکھار دیں گی
ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
بڑھتی عمر کے باعث جلد پر سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کا انتہائی مفید ٹوٹکا
باورچی خانے کی ٹائلوں سے چکنائی کیسے دور کریں؟
چکنائی کو ہٹانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے جس کے لئے اگر ٹائلوں میں چپچپا پن موجود ہے تو سوڈا اور پانی کے ساتھ بائی کاربونیٹ کا پیسٹ بنائیں اور باقی ماندہ چکنائی کو صاف کرنے کے لئے اس کا استعمال کریں۔
پھرمزید باقی رہ جانے والی چکنائی کو صاف کپڑے سے صاف کرلیں، ایک بار جب چکنائی ہٹا دی جاتی ہے تو ٹائلوں کو مائکروفائبر کپڑے سے صاف کریں تاکہ اسمیئر سے پاک ہوسکے۔
باورچی خانے کی ٹائلوں کی درمیانی جگہ صاف کرنے کا طریقہ
چمکدار ٹائلیں بھی میلی دراڑوں کے ساتھ بہترین نظر نہیں آئیں گی۔ باورچی خانے کی گراؤٹنگ اس مسئلے سے بچ سکتی ہے جس سے آپ کے باتھ روم میں گراؤٹ متاثر ہوتا ہے، لیکن یہ آسانی سے بے رنگ ہوسکتا ہے۔
سفید رنگ کے لئے
پرانے ٹوتھ برش کے ذریعے پانی کے ساتھ بلیچ کو مکس کرکے گراؤٹنگ میں اسکرب کریں۔
اس کے بعد سادہ پانی سے اچھی طرح دھوئیں، اس سے بہت اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
رنگین گراؤٹ کے لئے
اگر آپ کے پاس رنگین گراؤٹ ہے تو ، پہلے کسی غیر واضح جگہ پر ٹیسٹ کرکے چیک کریں کہ یہ بلیچ سے بے رنگ تو نہیں ہوتا۔ اگر شک ہو تو بلیچ کے بجائے ڈسٹیلڈ سفید سرکہ یا سفید ٹوتھ پیسٹ آزمائیں، جو ہلکے خراش کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
آپ جو بھی طریقہ استعمال کریں، اپنے گراؤٹ اور ٹائلز دونوں کو پانی میں بھیگے ہوئے صاف کپڑے کے ساتھ مکمل طور پرصارف کریں اورسُکھا لیں۔
Comments are closed on this story.