Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام

ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے، پولیس
شائع 26 ستمبر 2023 05:34pm
کراچی: پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام، فوٹو ــ فائل
کراچی: پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام، فوٹو ــ فائل

کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کیا جس سے حسن اسکوائر کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر عوام کا پارہ ہوا ہائی اور وہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کے باعث حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری اور غریب آباد میں ٹریفک جام ہوگیا۔

نیشنل اسٹیڈیم سے لیاقت آباد تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑا جارہا ہے۔

karachi

load shedding

Traffic Jam