Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نیشنل ٹاسک فورس نے ہوم ورک مکمل کرلیا
شائع 26 ستمبر 2023 04:43pm

نیشنل ٹاسک فورس نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا۔

ڈریپ نے غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا ہدف نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کیا گیا ہے، جو صوبائی محکمہ صحت کے ہمراہ غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی، اس حوالے سے ڈریپ کے صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

نیشنل ٹاسک فورس خفیہ اطلاعات پر ملک بھرمیں چھاپے مارے گی، اور ملک گیر کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ تیار ہو گی، جب کہ قانون شکن عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

آپریشن سے قبل بڑے شہروں کی میڈیسن مارکیٹس میں سرویلنس جاری ہے، اور کراچی، حیدر آباد، لاہورکی میڈیسن مارکیٹ سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاورکی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپوں کا امکان ہے۔

medical stores

pills

Illegal drugs