Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا

پاکستان ایک طویل عرصے سے بھارتی دہشتگردی کا شکار رہا ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
شائع 26 ستمبر 2023 04:51pm
پی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے معاملے پر تحریک سینیٹ میں جمع کرادی، فوٹو ــ فائل
پی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے معاملے پر تحریک سینیٹ میں جمع کرادی، فوٹو ــ فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ پاکستان کی سینیٹ میں بھی پہنچ گیا۔ اس حوالے سے تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی گئی۔

بھارتی انٹلیجنس ایجنسی را کی سکھوں کی نسل کشی کیخلاف دنیا بھر میں سکھ برداری یک زباں ہو گئی۔

پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔

ایوان بالا میں جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ بھارت بطور ریاست دنیا بھر میں دہشت گردی کا نا صرف مرتکب ہے بلکہ اسے فروغ دیتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ہردیپ سنگھ کے قتل میں 3 نہیں 6 افراد ملوث، سیکیورٹی ویڈیو میں نئے انکشافات

ہردیپ سنگھ قتل کیخلاف کینیڈین وزیراعظم کے بیانات کے بعد تشویش ہے، امریکا

ہردیپ سنگھ کا قتل: سکھ رہنماؤں نے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعلان کردیا

سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ سینیٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگردی کی حیقیت کھل کر ساری دنیا کے سامنے آ گئی۔

Narendra Modi

Senate of Pakistan

Hardeep Singh Najar

Justin Trudeau

India Canada Conflict