Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 ربیع الاول کیلئے محلہ سجانے والی مسلمان خواتین پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ

شدت پسند گروہ کے اراکین نے سجاوٹ پر اعتراض کیا، جو تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
شائع 26 ستمبر 2023 04:29pm

بھارتی شہر اندور کی غریب نواز کالونی میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروپ نے 12 ربیع الول کے لیے کالونی کو سجانے والی مسلم خواتین پر حملہ کردیا۔

یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب شدت پسند گروہ کے اراکین نے سجاوٹ پر اعتراض کیا، جو تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

معاملہ نے اس وقت پرتشدد رخ اختیار کیا جب مسلمان خواتین نے ہندوؤں کو سجاوٹ کو ہٹانے سے روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

india

indore

12 RABI UL AWAL 2023

Hindu Attack Muslim Women