Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں‘، مایا علی کا خوبصورت پیغام

اداکارہ نے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی
شائع 26 ستمبر 2023 04:10pm
تصویر: مایا علی/انستاگرام
تصویر: مایا علی/انستاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ مکہ مکرمہ سے خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں۔

مایا علی نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ اس کی تمام نعمتوں کے لیے۔ ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں۔ اللہ سب کو اس مقدس مقام کی زیارت کا موقع عطا فرمائے، آمین‘۔

شئیر کی گئی تصاویر میں مایا علی کو اپنی والدہ، بھائی بھابی اور بھتیجی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

فرقہ عشق، شیعہ سنی محبت کی کہانی

’اٹلی والے ہم لوگوں کو کبھی ویزا نہیں دیں گے‘

ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں،۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مایا علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

خیال رہے کہ مایا علی ایک خوبصورت اور شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ پاکستانی ڈراما سیریلز میں اداکاری کی ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا تھا، ان کا پہلا ڈراما ”درشہوار“ تھا۔ اپنے پہلے پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد وہ کئی ڈراموں میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آئیں۔

ان کے دیگر مشہورسیریلز میں ایک نئی سنڈریلا، عون زارا، من مائل، دیاردل اور پہلی سی محبت شامل ہیں۔

مایا علی نے پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے، اداکارہ فلم پرے ہٹ لَو، طیفا ان ٹربل سمیت بھی کئی فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Instagram

family

Pakistani Actress

umrah

lifestyle

MAYA ALI