Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’انفرادی تعریف کیلئے فکرمند نہیں‘، بابر نے بھارت روانگی سے قبل ’ذاتی اہداف‘ بتا دیے

'میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ ٹیم کے نتائج میں مدد کرتا ہے'
شائع 26 ستمبر 2023 03:06pm
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

ورلڈ کپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کی۔

دیگر سوالات کے درمیان ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ، ’ورلڈ کپ کے لیے آپ کے ذاتی اہداف کیا ہیں؟‘

جواب میں گرین شرٹس کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں احمد آباد میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں کیونکہ یہ کھچا کھچ بھرا ہوگا۔ میں اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

بابر نے کہا کہ میں اپنی انفرادی تعریفوں کے بارے میں فکر مند نہیں ہوں، اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ ٹیم کے نتائج میں مدد کرتا ہے ۔ جب بھی کوئی دورہ آتا ہے، تو میں اس کی منصوبہ بندی میں کچھ وقت گزارتا ہوں۔ مقابل ٹیموں کے مطابق تیاری کرتا ہوں اور اپنے لیے اہداف مقرر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں؟

لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے

بابر اعظم نے ورلڈ کپ کیلئے کس خواہش کا اظہار کیا، ذکاء اشرف نے بتادیا

کرکٹ کے مطابق میں میدان میں اپنا 100 فیصد دیتا ہو، باقی خدا پرچھوڑتا ہوں، کیونکہ نتائج اس کے ہاتھ میں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی آپ کوئی بڑا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک بہت ہی دلچسپ موقع ہوتا ہے۔ یہ ہیرو بننے کا ایک موقع ہے کیونکہ ورلڈ کپ کی ہر کارکردگی آپ کو ایک مختلف قسم کا اعتماد دیتی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران ہر کوئی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، لہذا جب بھی آپ وہاں پرفارم کرتے ہیں تو یہ بالکل مختلف احساس ہوتا ہے۔

بابراعظم نے واضح کیا کہ پرفارمنس اس وقت دکھائی جاتی ہے جب آپ دباؤ نہیں لیتے لہذا یہ بھی اہم ہے۔

india

babar azam

world cup 2023