Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوگن 70 سال کی عمر میں تیسری بار دولہا بن گئے، دلہن کیلئے کروڑوں کی انگوٹھی

ہلک ہوگن اور اسکائی ڈیلی کی ملاقات جولائی میں ایک دوست کی شادی میں ہوئی
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 03:19pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور ہال آف فیم میں شامل ہلک ہوگن تیسری بار دولہا بن گئے، ریسلر نے نئی شادی 70 سال کی عمر میں رچائی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ہلک ہوگن فلوریڈا میں اسکائی ڈیلی سے جمعہ کی رات اس رشتے میں بندھے۔

تیسری شادی کی خبر سابق ریلسلر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرایک ویڈیوشئیر کرتے ہوئے دی، انہوں نے لکھا کہ ’میری نئی زندگی اب شروع ہوتی ہے!‘

ریسلر نے اپنی اہلیہ کو شادی کے موقع پر1 لاکھ ڈالر (پاکستانی روپوں 2 کروڑ 90 لاکھ) مالیت کی ’چھ قیراط‘ کی ہیرے کی انگوٹھی تحفتاً پیش کی۔

مزید پڑھیں:

سوارا بھاسکر اور فہد ضرار نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

ریسٹورنٹ میں کام کرتے سعودی شہزادے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

’اٹلی والے ہم لوگوں کو کبھی ویزا نہیں دیں گے‘

سابق ریسلر نے 1983 میں لنڈا ہوگن سے شادی کی تھی جو 2009 میں ختم ہوگئی تھی۔

دوسری شادی 2010 میں جینیفر ہیگن سے ہوئی اور یہ رفاقت 11 سال قائم رہی۔

سابق ریسلر کی تیسری شادی کی اس تقریب میں ان کی بیٹی بروک نے شرکت نہیں کی، جبکہ بیٹے نک والد کی شادی میں ہنسی خوشی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ہلک اور اسکائی کی رواں سال جولائی میں ایک دوست کی شادی کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔

یہ ملاقات آگے چل کر محبت میں تبدیل ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

WWE Legend

Hulk Hogan

3rd Wedding

70 Year Old