Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ زینب ، طارق اور حسن کون تھے؟‘

ایکس پوسٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، انڈہ اور موچی موڑ کی ہسٹری بھی جان لیجئے
شائع 26 ستمبر 2023 03:56pm

پاکستان سمیت دنیا بھرکے ممالک میں کئی ایسی شاہراہیں ہیں جنہیں مشہور شخصیات سے منسوب کردیا جاتا ہے، تاہم پاکستان میں آپ کو مارکیٹ، شاپنگ مالز، رہائشی پلازوں کے علاوہ بھی بہت کچھ کسی کے نام سے منسوب ملے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم اب صرف ذاتی استعمال کے لیے نہیں بلکہ اپنے اپنےہینڈلز کے ذریعے انہیں دنیا بھر کے مسائل زیر بحث لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر کھلنے والا تازہ ترین پنڈورا باکس بھی کچھ ایسا ہی ہے جس میں صارف کو تجسس تھا کہ چند معروف مقامات کے ناموں کے پیچھے کون ہے؟

صارف نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’کسی نے کبھی سوچا ہے کہ زینب مارکیٹ کے پیچھے زینب، طارق روڈ کے پیچھے طارق، حسن اسکوائر کے پیچھے حسن کون ہیں؟‘

مزید پڑھیں:

’ سجیلہ کو وہی ملا جس کی وہ حقدار تھی’

جنوبی کوریا سے متعلق وہ حقائق جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

فرقہ عشق، شیعہ سنی محبت کی کہانی

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ لوگ کون ہیں؟ وہ کراچی کے لیے اتنے مشہور اور اہم کیسے بن گئے؟‘

ایک صارف اس پُرتجسس پوسٹ کے بعد گتھی سلجھانے میدان میں آگئےجنہوں نے دعویٰ کیا کہ ’زینب مارکیٹ کا نام اس مارکیٹ کے مالک نے اپنی بیٹی کے نام پر رکھا تھا‘۔

اس کے بعد پُرمزاح تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، صارفین نے سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے کراچی میں دیگر کئی مقامات کی دلچسپ نشاندہی کرڈالی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں انڈا موڑ کے بارے میں جانتا ہوں، 1990 کی دہائی میں ایک دکان تھی جو صرف انڈے فروخت کرتی تھی۔ لیکن انڈا موڑ دراصل نازش اپارٹمنٹ کے قریب تھا لیکن آج کل لوگ اسے چورنگی اور موڑ کہتے ہیں‘۔

ایک صارف نے مزاحیہ لکھا کہ ’پھر ایک اور جگہ ہے جسے موچی موڑ کہا جاتا ہے؟ کیا موچی صرف وہاں پر بیٹھتے ہیں؟

ایک صارف نے بندر روڈ کے نام پر بھی تجسس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ طارق روڈ کا نام خلافتِ بنی اُمیہ کے مسلم جرنیل اور فاتح اندلس طارق بن زیاد کے نام پر رکھا گیا ہے۔ رہ گئی زینب مارکیٹ تو یہ معمہ بھی حل ہوہی جائے گا۔

karachi

Zainab Market

lifestyle

X

Tariq road

Shopping Malls