Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوارا بھاسکر اور فہد ضرار نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

یہ جوڑی 23 ستمبر 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھی تھی
شائع 26 ستمبر 2023 11:39am
تصویر: سوارا بھاسکر/انسٹاگرام
تصویر: سوارا بھاسکر/انسٹاگرام

معروف بالی وُوڈ داکارہ سوارا بھاسکراور بھارتی سیاسی جماعت کے رُکن فہد ضراراحمد کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی۔

تصاویر میں دونوں والدین نومولود کو اٹھائے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک دعا سنی گئی، ایک رحمت دی گئی، ہماری بیٹی رابعہ کی پیدائش 23 ستمبر 2023 کو ہوئی تھی‘۔

مزید پڑھیں:

’سوارا بھاسکر ”حلالہ“ کیلئے تیار رہیں‘

فرقہ عشق، شیعہ سنی محبت کی کہانی

عروہ اور فرحان کی بیٹی ؟ ماورہ حسین کی پوسٹ سے فالوورز شدید تجسس میں مبتلا

اپنی اسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ نے مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ 35 سالہ سوارا بھاسکر نے رواں سال فروری میں فہد احمد سے شادی کی تھی۔

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد ضراراحمد سوشلزم نظریات کی حامل بھارت کی سماج وادی پارٹی کے نوجوان رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹرمیں پارٹی صدر بھی ہیں۔ دونوں کی ملاقات 2020 میں ایک سیاسی ریلی کے دوران ہوئی تھی۔

Instagram

Swara Bhaskar

Fahad Zirar Ahmed

Mahant Raju Das

babygirl