Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حوثی باغیوں کے حملے میں 2 بحرینی فوجی ہلاک

ڈرون حملے میں متعدد فوجی بھی زخمی ہوئے، بحرینی میڈیا
شائع 26 ستمبر 2023 10:58am
فوٹو — ای پی اے
فوٹو — ای پی اے

سعودی یمن جنوبی سرحد پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں دو بحرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں متعدد بحرینی فوجی بھی زخمی ہوئے، البتہ بحرین کی جانب سے زخمی فوجیوں کی مجموعی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

بحرینی فوج کے مطبق یہ دہشت گردانہ حملہ حوثیوں نے کیا جنہوں نے یمن میں متحارب فریقوں کے درمیان فوجی کارروائیاں روکنے کے باوجود سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر بحرینی محافظوں کی پوزیشن کو نشانہ بنایا۔

بحرین سعودی عرب کا قریبی اتحادی ہے جو کئی سالوں سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے فوری طور پر اس حملے کا اعتراف کیا اور نہ میڈیا پر حملے کا کوئی ذکر کیا۔

Bahrain

Houthi rebels

Saudi Yemen Border