Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ مسلسل 15ویں روز مہنگا، ڈالر 290 سے نیچے آگیا

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 290 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 06:21pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 15ویں کاروباری روز سستا ہوگیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر ایک روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 289 اور قیمت فروخت 292 روپے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کمی سے 290 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت خرید اور فروخت 50 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 290 اور 293 پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

کارروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار277 کی سطح پر بند ہوا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

100 index

dollar prices