Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہردیپ سنگھ قتل کیخلاف کینیڈین وزیراعظم کے بیانات کے بعد تشویش ہے، امریکا

بھارت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کا کہا ہے، میتھیع ملر
شائع 26 ستمبر 2023 09:50am
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر۔ فوٹو — فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں، قتل کے ذمہ داران کو سامنے لانا ضروری ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بیانات کے بعد شدید تشویش ہے، ہردیپ سنگھ قتل کے واقعے پر کینیڈین شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے بھارت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی سکھ علیحدگی پسند رہنما قتل کی تحقیقات میں بھارت کو کینیڈا کے ساتھ تعاون کا کہا تھا۔

گزشتہ دنوں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کو ملوث قرار دیا تھا جس کے بعد کینیڈا نے بھارتی سفارت کار اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ کو ملک بدر کردیا تھا۔

United States

Washington DC

Matthew Miller

Hardeep Singh Najar

Justin Trudeau

India Canada Conflict