Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ناشتئے میں یہ غذائیں کھانا وزن اور دیگر مسائل میں اضافے کا باعث ہیں

دن بھر جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے صحتمند ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا
شائع 26 ستمبر 2023 10:16am
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

کہا جاتا ہے کہ صبح کا آغاز اگر صحت مند ناشتے سے نہ ہو تو یہ پورے دن پر اثر انداز ہوتا ہے، اسی لیے ماہرین صبح کے ناشتے پر کافی زور دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے۔

جہاں اکثریت وقت میں کمی یا موڈ نہ ہونے کے باعث صبح کا ناشتہ ترک کرتی ہے تو وہیں ایسے افراد بھی ہیں جو ناشتہ تو کرتے ہیں، لیکن وہ ناشتہ غذائیت سے بھرپور نہیں ہوتا۔

متوازن اور بھرپور ناشتہ نہ کرنے والے افراد دن بھر سستی اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

کافی کے ساتھ یہ 5 دوائیں ہرگز نہ کھائیں

ایلوویرا لگانے کے بجائے کھانے میں استعمال کریں اور پھر اثر دیکھیں

ماہرین نے ان چیزوں کو بطورِ ناشتہ کھانے سے گریز کرنے پر زور دیا ہے، کیونکہ یہ اشیا نہ صرف غیر صحت بخش ہیں بلکہ یہ وزن میں اضافہ کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

بسکٹ

بسکٹ یا بیکری آئٹمز جیسے کوکیز اور پیسٹری کوناشتے میں لینا ہماری صحت کیلئے ایک طرح سے بلکل مفید نہیں ہیں، کیونکہ ان میں موجود فیٹس، پروسیسڈ اجزاء اور چینی کی اضافی مقداروزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

میٹھے کھانے

صبح میٹھا کھانا دانتوں کیلئے کافی نقصان دہ ہے۔ اکثریت صبح چائے کے ساتھ کوکیز اور کیکس لیتی ہے۔

لیکن جب زیادہ مقدار میں میٹھا لیا جاتا ہے تویہ شوگر اور وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

پراٹھے

شاید ہی کوئی ہو جو ناشتے میں گرما گرم پراٹھے کا شوقین نہ ہے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی پراٹھوں سے بھرپور ناشتہ کرنا پسند کرتی ہے۔

اگرچہ براؤن آٹے سے بنا پراٹھا آپ کیلئے مفید ہوسکتا ہے، لیکن میدے سے بنے پراٹھے مکھن اور اچار کی وافر مقدار کے ساتھ کھانا کسی صورت فائدہ مند نہیں ہے۔

پروسیسڈ فوڈز

ماہرین کے مطابق بیکری کے چپس، تلی ہوئی اسنیکس اور چکنائی والے فاسٹ فوڈ جیسی غذاؤں کا مسلسل استعمال وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ ان میں کیلوریز کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔

ناشتے میں پھلوں، سبزیوں، دہی، یا بادام جیسے صحت مند میلز آپ کو اپنے دن کا آغاز ایک بہترین انداز میں کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

نمکین غذائیں

نمکین کھانوں میں کیلوریز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کوبھاری پن محسوس کرواتے ہیں۔

ان نمکین چیزوں میں نمکین بادام اور پاپ کارن شامل ہیں جن میں مکھن اور نمک بہت زیادہ شامل ہوتا ہے، اضافی نمک جسم میں سوزش کا سبب بھی بنتا ہے۔

صحت

Side Effects

Morning routine

healthy lifestyle

breakup