Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہائرایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی جامعات کو 4 ارب سے زائد کی گرانٹ جاری کردی

ایچ ای سی نے سندھ بھر کی جامعات کو 4 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کی
شائع 26 ستمبر 2023 09:07am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) نے سندھ بھرکی جامعات کو 4 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی۔

ایچ ای سی کے مطابق گرانٹ مالی سال 23-24 کی دوسری سہ ماہی کی مد میں جاری کی گئی۔

اس حوالے سے سندھ یونیورسٹی کو 43کروڑ،جامعہ کراچی کو51 کروڑ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 19 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ایچ ای سی نے ڈاؤ یونیورسٹی کو 89کروڑ،داؤد یونیورسٹی کو 27کروڑ جبکہ این ای ڈی کو 28 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے گزشتہ روز صوبے کی 9 سرکاری جامعات کی جانب سے 8 سال سے اپنا سینیٹ اجلاس نہ بلانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کی تھی۔

جسٹس مقبول باقر نے سرکاری جامعات کے پنشن فنڈ قائم کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت پنشن ادائیگی کیلئے آڈٹ کی ہدایت بھی کی تھی۔

HEC

Universities

Karachi university

Justice (Rtd) Maqbool Baqir