Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ سجیلہ کو وہی ملا جس کی وہ حقدار تھی’

ڈرامہ احرام جنون کا اختتام، آخری سین نے دل جیت لیے
شائع 26 ستمبر 2023 02:06am

محبت اور جذبات کے گرد گھومتا ڈرامہ سیریل ”احرامِ جنون“ کی آخری قسط کے آخری سین نے شائقین کو مطمعن کردیا ۔

آج ڈرامہ سیریل ”احرام جنون“ کی آخری قسط نشر ہوئی جس کے اختتام کے حوالے سے شائقین مسحور اور مطمئن ہوگئے۔ شانزے اور شانی کی کہانی کے خوش آئند اختتام پر مداح کافی خوش تھے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ شانزے کے لیے شانی کی محبت کا احساس دیکھنا دل کو خوش کرنے والا تھا۔

احرام جنون کے ناظرین نے شانی اور شانزے کے خوش کن اختتام کو سراہا لیکن وہ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو ایک خوشگوار جوڑے کے طور پر دیکھنے کے لیے کچھ اور اقساط چاہتے تھے۔

شائقین نے ڈرامے میں سجیلہ کو لالچی اور گھٹیا کردار ہونے کی وجہ سے نفرت کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شانی اس وقت بہتر تھا جب وہ غریب ڈیلیوری بوائے تھا، دولت ملنے کے بعد وہ بدل گیا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’سجیلہ کو وہی ملا جس کی وہ حقدار تھی‘۔

شائقین نے ڈرامے میں شانزے کے کردار کو بہت پسند کیا۔ مداحوں نے پچھلی قسط میں شانزے کے کردار میں نیلم منیر کی اداکاری کو سراہا۔

نہ صرف ڈرامہ بلکہ استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں قمر ناشاد کی شاعری پر نوید ناشاد کا کمپوز کیا گیا گیت بھی ناظرین کے کانوں میں رس گھولتا رہا۔ جبکہ ساحر بگا کی آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ دوسرا گیت چاہت بھی عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوا۔

دولت کی چکا چوند میں حسد اور خود غرضی کا طوفان اُٹھانے والی اس کہانی میں عمران عباس، نیلم منیر، نمرہ خان، محمود اسلم، عصمت زیدی، مائرہ خان، زینب قیوم، کنزہ بخاری، فرح ندیم اور دیگر نے یادگار کردار ادا کئے۔

اس مقبول ڈرامے کے ہدایت کار سید رامش رضوی ہیں جبکہ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔

Ehram Junoon