Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی ہالینڈ میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے، ممتاز زہرا بلوچ
شائع 25 ستمبر 2023 10:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا اشتعال انگیز اور اسلام فوبک فعل ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس طرح کی کارروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے۔ بین الاقوامی حکومتوں کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو فعال طور پر روکنا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری کے لیے اسلام فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

Mumtaz Zahra Baloch

Desecration of Holy Quran in holland