Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاکھوں روپے کے ’آئی فون 15 پرو‘ میں بڑی خامیوں کا انکشاف

کیا اس کے بعد بھی آپ آئی فون 15 پر لاکھوں روپے خرچ کرنا چاہیں گے؟
شائع 25 ستمبر 2023 09:26pm

ایسا لگتا ہے کہ ”ایپل“ آئی فون 15 پرو کے ساتھ ایک قدم آگے جانے کے بجائے مزید دو قدم پیچھے چلا گیا ہے، کیونکہ لاکھوں روپے میں فروخت ہونے والے آئی فون 15 پرو کی ایک بڑی خامی سامنے آگئی ہے۔

آئی فون 15 میں ایک نیا بیک گلاس پینل ہے جس کی مرمت کرنا آسان ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر یہ بہت آسانی سے ٹوٹ بھی جاتا ہے۔

مشہور یوٹیوبر ”JerryRigEverything“ نے نئے آئی فون 15 پرو کے پائیداری ٹیسٹ کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کے پچھلے شیشے کو توڑنا کتنا آسان ہے۔

ایک ڈراپ ٹیسٹ ویڈیو سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ فون جیب جتنی اونچائی سے گرنے پر بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

جہاں تک پائیداری کے ٹیسٹ کا تعلق ہے تو یوٹیوبر زیک نے حسب روایت اسکریچ ٹیسٹ کے لیے اپنے چاقو سے فون پر نشان مارے، جس کے نتیجے میں ٹائٹینیم فریم پر چاقو کی نوک سے سکریچ پڑ گئے، لیکن میٹ بیک روںچ کے خلاف کافی مزاحم نظر آیا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 14 پرو مفت حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست جمع کروا دیں

لیکن موڑنے کا ٹیسٹ سب سے خطرناک حصہ تھا کیونکہ وہ ہوا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی، خود زیک کو بھی نہیں۔

موڑنے والے ٹیسٹوں میں جدید فون اتنی آسانی سے نہیں ٹوٹتے، لیکن آئی فون 15 پرو میکس کو توڑنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایپل نے اس سال آئی فون 15 پرو کے پچھلے شیشے کو کم لاگت میں بدلنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

Apple

iphone15

Price if iPhone 15

iPhone 15 Plus

iPhone 15 Pro

iPhone 15 Pro Max