Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ پی ایس ایل میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی، اہم فیصلہ ہوگیا

آئندہ پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کرانے کی تجویز
شائع 25 ستمبر 2023 09:12pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آئندہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی، اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اہم بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 9 بھی 6 ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔

اجلاس میں پی سی بی ویمن لیگ کے حوالے سے بھی آپشن پر غور کیا گیا۔

آئندہ پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کرانے کی تجویز ہے۔

حتمی شیڈول کا اعلان آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

19 مارچ 2023 کو منعقدہ فائنل میں دونوں ٹیمیں پی ایس ایل تاریخ میں تیسری بار ایکشن میں نظر آئی تھیں۔

فائنل جیت کر لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

PSL

babar azam

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)