Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبوتر چوری کا مقدمہ درج کرانے پر بااثر افراد کا تیز دھار آلے سے وار، ایک بھائی جاں بحق، 3 زخمی

ملزمان نے ہمارے کبوتر چوری کئے جس کا مقدمہ درج ہے، زخمی بھائی
شائع 25 ستمبر 2023 08:23pm
علامتی تصویر / فائل فوٹو
علامتی تصویر / فائل فوٹو

منڈی بہاؤالدین میں کبوتر چوری کا مقدمہ درج کرانے پر بااثر افراد نے محنت کش 4 بھائیوں پر تیز دھار آلے سے وار کیا۔ جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

نواحی گاؤں میاں وال رانجھا میں کبوتر چوری کا الزام لگانے پر بااثر افراد نے غریب محنت کش بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تیز دھار خنجروں کے وار سے 17 سالہ شہزاد جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی بھاٸی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے ہمارے کبوتر چوری کئے جسکا مقدمہ تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں درج ہے، ملزمان نے کبوتر چوری کا مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر خنجروں سے حملہ کیا۔

پُرتشدد واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

مالاکنڈ: مقامی کبوتر امریکا اور یورپ کے کبوتروں سے مقابلے کیلئے تیار

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

گمبٹ، گیس سلینڈر دھماکے میں زخمی 3 افراد چل بسے، تعداد 7 ہوگئی

پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Torture

Punjab police

mandi bahauddin