Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا : پارک کے جھولے میں سوار افراد 30 منٹ تک الٹا پھنسے رہے

ونڈر لینڈ تفریحی پارک میں لمبر جیک سواری مہمانوں کے ساتھ الٹ گئی تھی، منتظمین
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 06:35pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کینیڈا کے پارک میں جھولے میں خرابی کے باعث شہری 30 منٹ تک الٹا پھنسے رہے، متاثرین کی چیخیں دور تک سنی گئیں۔

کینیڈا کے پارک میں شہری گئے تو تفریح کیلئے تھے لیکن کچھ افراد اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب ان کا جھولا فنی خرابی کی وجہ سے رائیڈ کے دوران اچانک الٹ گیا اور اس میں سوار افراد الٹا پھنسے رہے۔

پارک انتظامیہ نے 30 منٹ کی انتھک کوششوں سے جھولے میں الٹا پھنسے افراد کو باحفاظت نیچے اتارا۔

جھولے سے نکلنے کے بعد متاثرہ افراد حواس باختہ دکھائی دیے اور آدھا گھنٹہ الٹا پھنسے رہنے کو زندگی کا تکلیف دہ تجربہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اونٹاریو کے ونڈر لینڈ تفریحی پارک سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات 10 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں جدید ترین ڈائنو سار پارک کا افتتاح

کراچی چڑیا گھر کو واقعی بند کردینا چاہیے

منتظمین نے مزید بتایا کہ ان کی لمبر جیک سواری ’مہمانوں کے ساتھ الٹ گئی تھی۔‘ تقریبا آدھے گھنٹے کے بعد، سواریوں کو بحفاظت نیچے لایا گیا۔

canada

Karachi Zoo

Safari Park

Lahore Zoo

Wonderland amusement park