Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، آرمی چیف

پریزیڈنٹ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں 13 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
شائع 25 ستمبر 2023 04:44pm
تصویر: آئی ایس پی آر
تصویر: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ سے کرسچن کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹز میں ملاقات کی، ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامپ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پریزیڈنٹ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں 13 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے قومی ترقی میں کرسچن کمیونٹی کے کردار اور ملکی دفاع، تعلیم وصحت میں خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف نے مسیحی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا اور متحدہ اور ترقی پسند پاکستان کے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔

مسیحی برادری کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

وفد نے آرمی چیف کے اس اقدام کو سراہا جو پاکستانی اقلیتوں کے لیے قوم کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ فعال حصہ لینے اور ایک مربوط اور روادار معاشرے میں اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایک تحریک ہے۔

Christian Community

Army Chief General Asim Munir