Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: کان میں خوفناک آتشزدگی سے 16 کان کن ہلاک

صوبائی حکومت نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
شائع 25 ستمبر 2023 03:47pm
تصویر/  ژنہوا نیوز
تصویر/ ژنہوا نیوز

چین کی ایک کان میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 16 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبے گوئژو میں کوئلے کی کان میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹوں میں قابو پالیا تھا لیکن دھوئیں کی وجہ سے سانس لینا مشکل کردیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر کی اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واقعے پر صوبائی حکومت نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ تمام کانوں نے پیداواری سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل کر دیں۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں منگولیا کے علاقے میں کان کے دب جانے سے 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

china