Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میلا لوٹ لیا‘ ، آغاعلی نے معروف گلوکار کی نقالی سے مداحوں کو حیران کردیا

آواز سُن کر آپ سوچ میں پڑ جائیں گے کہ اصل میں گا کون رہا ہے
شائع 25 ستمبر 2023 03:53pm

پاکستان ڈرامہ اندسٹری کے اداکارآغا علی کا ٹیلنٹ صرف گلوکاری تک محدود نہیں، وہ گلوکاری کے میدان میں بھی پیش پیش ہیں۔

آغا علی نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کواپنے اندر چھپے ایک نئے ٹیلنٹ سے متعارف کروایا۔

پاکستانی اداکار نے معروف گلوکار علی ظفر کی نقالی کرکے مداحوں کو خوشگوارحیرت سے دوچار کیا۔

آغا علی نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے علی طفر کا مشہور گانا ”چل دل میرے“ کے چند بول گُنگنائے۔ علی ظفر کی آواز سے انتہائی مماثلت نے سُننے والوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ یہ آٖغا علی ہی گارہے ہیں یا پردے کے پیچھے علی ظفر ہیں۔

مزید پڑھیں:

پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

انشاء آفریدی کی والدہ نادیہ کا بیٹی اور داماد کے نام خوبصورت پیغام

ارشد چائے والا نے بیرونِ ملک کیفے کھولنے کی وجہ بتادی

آغاز خود بھی اپنے اس ٹیلنٹ پرحیران ہوتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اگر وہ آنکھیں بند کر لیں تو خود بھی پہچان نہیں سکتے کہ یہ ان کی آواز ہے یا علی ظفر کی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاروں میں شمار ہونے والے آغا علی کئی ہٹ ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

انہوں نے ملک کی تقریبا تمام صف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اداکار گائیکی کا بھی شوق رکھتے ہیں، انہوں نے کئی شوز میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پاکستانی اداکار آغاعلی اپنی اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ ایک پروگرام ہوسٹ کرتے تھے، جس میں اب تک کئی مشہور شوبز سیلیبریٹیز نے شرکت کی ہے۔

ali zafar

lifestyle

Agha ali

show

Mimic