Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑھتی عمر کے باعث جلد پر سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کا انتہائی مفید ٹوٹکا

اگرآپ بھی جلد پر عمر کے بڑھتے دھبوں سے پریشان ہیں تو یہ آزمائیں
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 03:41pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

جیسے جیسے عمرمیں اضافہ ہوتا ہے انسانی جلد پر بھی اسکے اثرات نظر آتے ہیں ان ہی میں سے ایک جلد پرسیاہی مائل دھبے نمودار ہونا ہے جو بڑھتی عمر کے اثرات ہوتے ہیں۔

عمر کے دھبے کیسے ہوتے ہیں؟

جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ،ہماری ظاہری شکل و صورت بدلنا شروع کر دیتی ہے جیسےچہرے پر جھریاں پڑنا، اسی طرح جلد پر سیاہ دھبے نمودار ہوتے ہیں جنہیں عمر کے دھبے کہا جاتا ہے’ ۔ یہ جسم کے کسی بھی حصے پر ہمارے چہرے ، ٹانگوں ، بازوؤں ، کندھوں ، ہاتھوں پر ظاہر ہوسکتے ہیں۔

عمر کے دھبے دراصل ہائپرپیگمنٹیشن کی ایک شکل ہیں۔ یہ ایک عام بیماری ہے جس میں میلانن (جلد کے اندر ایک قدرتی رنگ) کی ضرورت سے زیادہ پیداوار سیاہ دھبوں اور ناہموار رنگت کا سبب بنتی ہے۔ یہ دھبے ہونا خطرناک نہیں ہیں ،لیکن ان پر نظر رکھنا ضروری ہے.

مزید پڑھیں:

کمزور بالوں کیلئے پیاز کے پانی کے جادوئی اثرات

پیاز کے یہ بیش بہا فائدے شاید آپ نہیں جانتے ہونگے

چہرے کی بہترین حفاظت اب گھر پر ہی ممکن

اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا کب ضروری ہے؟

جب کچھ دھبے دوسروں کے مقابلے میں سیاہ ہو رہے ہوں۔

دھبوں میں سے ایک (یا زیادہ) کے ارد گرد ایک سیاہ دائرہ ظاہر ہونا شروع ہوجائے۔

جب وہ مستقل بڑھتے ر ہیں یا سرخ رنگ حاصل کرنا شروع کر دیں۔

ان دھبوں کو آسان ٹوٹکے کے ذریعے کچھ ہی وقت میں کم کیا جاسکتا ہے۔

اس مقصد کے لئے آپ کو صرف سادہ گھریلو اجزاء کی ضرورت ہوگی جو کہ ہمارے گھروں میں سبزی کی ٹوکری اور فرج میں پائی جاتی ہے اور وہ ہیں یپیاز اور دوسرا سیب کا سرکہ

پیاز کا رس آپ کے زخموں کو جلد بھرتا ہے، اس کے بعد سیب کا سرکہ ہوتا ہے جو جلد کی مردہ پرتوں کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔

ان دو شفا بخش اجزاء کے ساتھ آپ اپنی جلد کو بہت آسانی سے دوبارہ تازہ بنا سکتے ہیں۔

استعمال کیسے کریں

ایک پیاز کو باریک گرائنڈ کر لیں ۔

اسکے باریک گودے کو سوتی کپڑے یا چھلنی میں ڈال کراس میں سےسارارس نکال لیں۔

اب اس پیاز کے رس میں سیب کے سرکہ کو ملائیں اورجہاں جہاں سیاہ دھبے ہیں ان پر پر لگائیں۔

اسے دو ہفتوں تک روزانہ کی بنیاد پر دہرائیں آپ دیکھیں گے کہ دھبے ہلکے ہونا شروع ہوجائیں گے۔

Women

lifestyle

skin and beauty

onions

Skin Wrinkles

apple cider

black spot