Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

دلکش اور دیرپا میک اپ خود کرنے کی چند آسان تجاویز

میک اپ خواتین کی ظاہری شخصیت کو انتہائی پُرکشش بناتا ہے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 04:07pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جب میک اپ کی بات آتی ہے تو تمام خواتین ایسا میک اپ چاہتی ہیں، جو ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دے۔

لیکن یہ بات بھی ماننا پڑے گی کہ گلیمرس میک اپ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، اکثر خواتین میک اپ کرتے ہوئے چند غلطیاں کر جاتی ہیں۔

یہ غلطیاں ان کی اتنی محنت سے کیے گئے میک اپ کو ایک طرح سے خراب کردیتی ہیں، جو کسی بھی تقریب میں ان کی ظاہری شخصیت پربہت برا اثر ڈالتا ہے۔

یہاں خواتین کی رہنمائی کیلئے چند ایسی تجاویز دی گئی ہیں، جن پرعمل کرتے ہوئے وہ میک اپ کو دیرپا بنا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

چہرے پر موجود جھریاں اس جادوئی نُسخے سے بھگائی جاسکتی ہیں

یہ غذائیں آپ کے چہرے پر جھریوں کا سبب بن سکتی ہیں

دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں

اس کیلئے آپ کو اسپولی برش(Spoolie brush)، ہائی لائٹر(Highlighter)، چمچ، ٹشوپیپر اور پاؤڈر کی ضرورت ہوگی۔

بھنوؤں کی خوبصورتی

مصروف دنوں میں اکثر خواتین کے پاس آئی برو(بھنوؤں) کو بنانے کا وقت نہیں ہوتا، وہ اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے باآسانی اپنی آئی برو بنا سکتی ہیں۔

اس کیلئے سب سے پہلے اسپولی برش سے اپنی آئی برو کو صحیح شکل دیں۔

اپنی پنسل لائنر کوہلکا ساگرم کریں تا کہ اسے بلینڈ کرنے میں مدد مل سکے، پینسل لائنز سے اپنی آئی برو کو شیپ دیں اور اس کے بعد اسے برش سے بلینڈ کریں۔

درست آئی لائنر کیسے لگائیں؟

اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کیلئے خواتین لائنر کا استعمال کرتی ہیں، پرفیکٹ آئی لائنر لگانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

سب سے پہلے اپنی آنکھوں کی پلکوں سے اوپری حصے پر ایک لائن بنائیں، لائنر کی چوڑائی اپنی آنکھ کی شیپ کی مناسبت سے بنائیں، اس کے بعد جو جگہ خالی رہ جائے اس کوبھردیں۔

چمچ کی مدد سے مسکارا لگائیں

اکثر و بیشتر جب خواتین مسکارا لگاتی ہیں تو وہ مسکارا ان کے کیے گئے آئی میک اپ کو خراب بھی کردیتا ہے۔

اس کیلئے ایک چمچ لیں اور اسے اپنی آنکھوں کی پلکوں کے اوپر رکھ دیں، پھر اپنے مسکارا کو اپنی پلکوں پر لگائیں۔

خوبصورت لپ اسٹک کیسے لگائیں؟

ہونٹوں پر موجود لپ اسٹک کے رنگ کو زیادہ دیر تک لگے رہنے کیلئے یہ ایک آسان طریقہ ہے۔ اس کیلئے جب آپ اپنی لپ اسٹک لگالیں تو اپنے ہونٹوں کے اوپر ایک ٹشو رکھیں، پھراس پرپاؤڈر لگائیں۔

اس سے آپ کی لپ اسٹک جلدی ہلکی نہیں ہوگی اور آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرے گی۔

Women

Makeup

Beauty Hacks

Beauty Tips