Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑانوالہ کیس: پادری پر حملے کا ڈراپ سین، پولیس نے پادری کو گرفتار کر لیا

پادری العزیز نے بیرون ملک جانے کیلئے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا تھا
شائع 25 ستمبر 2023 12:51pm

پولیس نے پادری کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ لے لیا، پادری العزیز نے بیرون ملک جانے کیلئے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا تھا۔

جڑانوالہ میں پادری پر حملے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے پادری کو گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔ اور مقدمے کا مدعی بننے کیلئےعلاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پادری العزیز نے بیرون ملک جانے کیلئے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا تھا۔

مزید پڑھیں: جڑانوالہ کی مسجد میں اعلانات کرکے اشتعال پھیلانے والے شخص سمیت 128 گرفتار

اس سے قبل پولیس نے وزیر آباد میں چھاپہ مار کر مرکزی ملزمان کے محلے دار پاسٹرعالم امجد کو بھی گرفتارکیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل پاسٹر عالم امجد کا ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ میرا ان واقعات سےکوئی تعلق نہیں، اس روز میں جڑانوالہ میں نہیں تھا۔

پاسٹر عالم امجد کی اہلیہ کے مطابق جلاؤ گھیراؤ والے روز پاسٹرعالم پشاور میں تھے، ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے شوہر اس کیس میں پکڑے گئے مرکزی ملزمان کے واقف کار ہیں۔

واقعے کا پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزامات پر کشیدگی پیدا ہوئی۔

مزید پڑھیں: جڑانوالہ میں مسیحی برادری کو مسجد میں عبادت کی دعوت، پادری کی ویڈیو وائرل

قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبر پھیلی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، اس دوران مشتعل افراد نے چرچ اور مسیحی برادی کے چند گھروں کو آگ لگائی، واقعے کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: سانحہ جڑانوالہ: مزید 11 مقدمات درج، مرکزی ملزمان کا محلےدار گرفتار

اس حوالے سے مسیحی برادری کا مؤقف ہے کہ کشیدہ صورتحال کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید بڑھایا گیا اگر واقعہ کے وقت انٹرنیٹ کو بند کردیا جاتا تو شاید صورتحال میں زیادہ شدت نہ آتی۔

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident