Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مائیں اسکول جانے والے بچوں کی تمام غذائی ضرویات ایسے پوری کرسکتی ہیں

بچوں کو متوازن اور صحت مند غذا با آسانی دی جاسکتی ہے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 04:10pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

والدین اپنے بچوں کی صحت سے متعلق بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحت مند طرزِ زندگی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

اسکول جانے والے بچوں کو متوازن اور صحت مند غذا با آسانی دی جاسکتی ہے، کیونکہ اس عمر میں بچے چیزوں کو تیزی سے سیکھتے ہیں۔

بچوں کی یہ عمر ایک اچھی غذا اور معمول کو فروغ دینے کیلئے بہترین وقت ہے۔ مائیں اپنے بچوں کو اسکول کے لنچ باکس میں دیے گئے لنچ سے متعلق کافی پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

انہیں روزانہ یہ سوچنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لنچ میں کیا دیں۔

مزید پڑھیں:

والدین اپنے بچوں کے دانتوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

موبائل کا بےجا استعمال بچوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے لگا

بچوں کو ناشتہ کروائے بغیر ہرگز اسکول نہ بھیجیں

ان آسان تجاویز پر عمل کرتے ہوئے تمام مائیں اپنے بچوں کوتمام ضروری غذائی اجزاء فراہم کرسکتی ہیں۔

صبح کا ناشتہ یقینی بنائیں

ایک متوازن ناشتہ دن کو صحیح طریقے سے شروع کرنے کے لیے ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔

پروٹین اور پھل لازمی اپنے بچوں کے ناشتے میں شامل کریں، تازہ موسمی پھلوں سے بنا جوس بھی بچوں کے ناشتے کیلئے ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور لنچ

اپنے بچے کو روزانہ کے لنچ باکس میں دینے کیلئے مختلف قسم کے میلز(کھانوں) کا ایک شیڈول مرتب کریں، مرتب کردہ شیڈول کے مطابق پروٹین (چکن)، اناج (گندم سے تیارکردہ اشیاء)، پھل اورسبزیوں کو ان کی غذا کا حصہ بنائیں۔

گھر کا بنا ہوا لنچ

ماؤں کو چاہئے کہ وہ ہر صورت گھر میں بنے اسنیکس کو بچوں کے لنچ کا حصہ بنائیں، جیسے پھل، دہی یا گھر میں بنے گرینولا بار، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انہیں پروسیسڈ اسنیکس کے بجائے غذائیت سے بھرپور غذائیں مل رہی ہیں۔

پانی کا استعمال

ماؤں کو چاہئے کہ میٹھے مشروبات جیسے سوڈا یا جوس کے بجائے اپنے بچوں کو پانی زیادہ سے زیادہ پلائیں۔

بچوں کو ہائیڈریٹ رہنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ 1 یا ڈیڑھ لیٹر پانی ضرور پیے۔

ہرکھانےمیں پھل اور سبزیاں شامل کریں

ماؤں کو چاہئیے کہ وہ بچوں کے لنچ باکس میں مختلف قسم کے رنگ برنگے پھل اور سبزیاں شامل کریں۔ یہ انہیں وٹامنز اور معدنیات کی ایک وسیع رینج فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

میٹھے اور پروسیسڈ کھانے کو محدود کریں

کبھی کبھار پروسیسڈ فوڈ کا انتخاب غلط نہیں، لیکن ضرورت سے زیادہ پروسیسڈ اور میٹھے کھانوں کو محدود کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہ ضروری غذائی اجزاء کے بجائے خالی کیلوریز فراہم کرتے ہیں۔

اپنے بچے کو کھانے کا شیڈول مرتب کرنے میں لازمی شامل کریں

جب آپ ہفتہ واراپنے بچے کے لنچ کی منصوبہ بندی اور تیاری کریں تو اپنے بچے کو لازمی اپنے ساتھ رکھیں۔ اس سے آپ کو اپنے بچے کی پسند نا پسند سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Women

children

Mothers

Lunch Box

meals