Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا واقعی خواتین کا دماغ مردوں سے مختلف ہوتا ہے

جسم کے سائز کے تناسب سے خواتین کا دماغ مردوں کے مقابلے میں تقریباً11 فیصد چھوٹا ہوتا ہے۔
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 03:49pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

خواتین کو ہمشہ سےناقص العقل کہا جاتا رہا ہے اور اسکی بڑی وجہ یہ بیان کی جاتی رہی ہے کہ ان کا دماغ ہر بات کو جذباتی طریقے سے دیکھتا ہے۔

آج تک تو یہ صرف کہنے سننے کی باتیں تھیں لیکن اب بڑے پیمانے پر مطالعہ نے واضح کردیا ہے کہ مردوں اور خواتین کے دماغ کے درمیان کیا فرق ہوتا ہے۔ جواب جان کر شاید آپ کو حیرت ہو۔

مردوں اور عورتوں کے دماغ کتنے مختلف ہیں؟

اس سوال کا جواب کئی دہائیوں سے تلاش کیا جا رہا ہے، لیکن نئی تحقیق کے مطابق اس کا جواب ہے ، ’شاید ہی کوئی فرق ہو‘۔

روزلنڈ فرینکلن یونیورسٹی کی نیورو سائنٹسٹ لیز ایلیٹ کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’مردوں اور خواتین کے دماغ میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ فرق دماغ کے سائز کی وجہ سے ہوتا ہے نہ کہ جنس کی وجہ سے۔‘

خواتین کا دماغ ان کے جسم کے سائز کے تناسب سے مردوں کے مقابلے میں تقریبا 11 فیصد چھوٹا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

چہرے کی بہترین حفاظت اب گھر پر ہی ممکن

شوگر کی یہ علامات ہر گز نظر انداز نہیں کریں

دماغ کی جسامت کا اثر:

ڈاکٹر ایلیٹ کا کہنا ہے کہ، ’اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑے اور چھوٹے سر والے مردوں کے درمیان دماغی فرق اتنا ہی بڑا ہے جتنا اوسط مرد اور عورت کے درمیان دماغی فرق۔ “اور اہم بات یہ ہے کہ ان سائز سے متعلق اختلافات میں سے کوئی بھی مردوں اور عورتوں کے درمیان معروف طرزعمل کے اختلافات کا سبب نہیں بن سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دماغ کی کوئی آفاقی، انواع و اقسام کی خصوصیات نہیں ہیں جو صنفوں کے درمیان مختلف ہیں. بلکہ دماغ دوسرے اعضاء کی طرح ہے، جیسے دل اور گردے، جو خواتین اور مردوں کے درمیان کافی کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے کافی ملتے جلتے ہیں.

Women

lifestyle

brain

medical research

men

transplant