Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی کو پاکستانی مداح کا شاندار تحفہ، ویڈیو وائرل

نسیم نامی آرٹسٹ نے سابق بھارتی کپتان نے لوہے کی کیلوں سے پورٹریٹ تخلیق کردیا
شائع 25 ستمبر 2023 12:37pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

اپنی شاندار بے بازی سے مداحوں کو لطف اندوز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، ان کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موجود ہیں۔

حال ہی میں بلوچستان کے شہر واشک سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی مداح نے ویرات کوہلی کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

نسیم محمد حسنی نامی آرٹسٹ نے سابق بھارتی کپتان نے لوہے کی کیلوں سے پورٹریٹ تخلیق کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، صارفین کی جانب سے اسے کافی پزیرائی دی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی جانب سے لکڑی کے ٹکڑے اور درمیانی سائز کے کیلوں کا استعمال کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا شاندار پورٹریٹ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بلوچستان ہی سے تعلق رکھنے والے نعیم نامی مداح نے گڈانی کے ساحل پر ویرات کوہلی کا دیوہیکل مجسمہ بنا کر ان سے محبت کا اظہار کیا تھا۔