Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرس گیل کے بعد ہاشم آملہ نے بھی ورلڈ کپ کی 4 فیورٹ ٹیموں کے نام بتادیے

کرکٹ ماہرین بھی انہی میں سے کسی ایک کے ورلڈ کپ جیتنے کی پیش گوئیاں کررہے ہیں
شائع 25 ستمبر 2023 11:28am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق ویسٹ اینڈیز کے جارہانہ بلے باز کرس گیل کے بعد جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر ہاشم آملہ نے بھی ورلڈ کپ 2023 کی 4 فیورٹ ٹیمز کے نام بتا دیے۔

گزشتہ دنوں ایک بیان میں کرس گیل نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شامل کیا تھا۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچتے ہیں تو کھلاڑیوں کو آئی سی سی سے بہت زیادہ معاوضہ مانگنا چاہئے کیونکہ دونوں ملکوں میں کشیدگی کی وجہ سے اس میچ کو ٹی وی پر پوری دنیا دیکھتی ہے۔

اب لیجنڈ کرکٹر ہاشم آملہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی ہے۔

ہاشم آملہ نے جن چار ٹیموں کا انتخاب کیا ہے انہیں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جارہا ہے اور کرکٹ ماہرین بھی انہی میں سے کسی ایک کے ورلڈ کپ جیتنے کی پیش گوئیاں کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بے باز ہاشم آملہ نے حیران کن طور پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن اور 5 بار ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیا ٹیم کو ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل نہیں کیا۔

ہاشم آملہ نے پیشگوئی کی کہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شریک تمام 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کل 45 لیگ میچز کھیلیں گی۔

ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمدآباد میں ہوگا۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھے گئے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

chris gayle

ٰIndia

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

hashim amla