بھائی پھر حاضر: علی ظفر نے ورلڈ کپ کے جوشیلے ترانے کیلئے دھنیں مانگ لیں
پاکستان سُپرلیگ کے ترانوں کے بعد علی ظفر اب بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے بھی ترانہ بنائیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے 20 ستمبر کو آفیشل ورلڈ کپ ترانے، ’دل جشن بولے‘ کی ویڈیو ریلیز کی گئی تھی جسے شائقین کی بڑی تعداد نے ناپسند کیا۔
عوامی ردعمل کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ فالوورز کی بھرپور فرمائش پرورلڈکپ ترانہ بنارہے ہیں۔
ورلڈ کپ کی میزبانی اس بار بھارت کررہا ہے۔ اسی مناسبت سے آفیشل ترانے کی ویڈیو بالی ووڈ کیلئے چوری کی دھنیں استعمال کرنے کیلئے مشہور پریتم چکرورتی نے تیار کی، جبکہ اس میں رنویر سنگھ نے پرفارم کیا تھا۔
گو بھارت کی جانب سے ترانے میں جان ڈالنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن شائقین کو یہ ایک آنکھ نہ بھایا اور سوشل میڈیا پراس حوالے سے بھرپور تنقید کی گئی جس کے بعد علی ظفر نے نیا ترانہ بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
مداحوں کی بھرپورفرمائش پر یہ اعلان کرنے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس لطف اندوز ہونے کے بہت کم مواقع ہوتے ہیں، اسی لیے عوام کی خواہش ہوتی ہے کہ ورلڈکپ کے ترانے ایسے ہوں جو دھوم مچادیں۔
مزید پڑھیں:
گلوکار علی ظفر اور اداکارہ عفت عمر کے ٹوئٹر پر لفظی وار
’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘، علی ظفر کی آواز میں
علی ظفر نے غلط سرخی کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت بتادی
گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے کہا کہ آپکی فرمائش پر میرے پاس ایک آئیڈیا ہے کہ میں آپکے ساتھ مل کر بہترین ترانہ کیسے بناسکتا ہوں۔
انہوں نے میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز کو اپنے ساتھ شراکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ، ’اس بارمیں صرف اپنی تعریف نہیں سننا چاہتا، بلکہ پہلی مرتبہ جمہوری طریقے سے ترانہ بناتے ہیں جس میں آپکی تعریف ہو‘۔
خواہشمند اپنی دھن، گانے کے بول اورآئیڈیاعلی ظفر کو فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹراوریوٹیوب ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پرٹیگ کرکے شئیرکرسکتے ہیں۔
گلوکارکے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ اس بار بول اور دھن وہ خود نہ لکھیں بلکہ آئیڈیاز رکھنے والے باصلاحیت افراد کو موقع دیں۔ یہ دھن گنگنا کربھی شیئرکی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ علی ظفر پاکستان کے سب سے بڑے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کے ترانے بنا کر خوب داد وصول کر چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.