Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر مزید گراوٹ کا شکار

انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 09:50pm
فوٹو — روٹرز
فوٹو — روٹرز

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں مزید 50 پیسے سستا ہو کر ڈالر کی قیمت فروخت 293 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 291 روپے 76 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس 100انڈیکس میں 27 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 46 ہزار 393 کی سطح پر بند ہوا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

100 index

dollar prices

US Dollars