Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

کھجورکو مٹھاس کی بناء پر چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 11:46am
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

کھجور اپنی افادیت کی وجہ سے غذا کا لازمی حصہ تصور کی جاتی ہے، دنیا بھرمیں اکثریت میٹھی ڈشز میں اب بھی کھجور کا استعمال کرتی ہے۔

کھجور مختلف وٹامنز اور معدنیات، توانائی اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں کیلشیم، آئرن، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم اور زنک بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

کھجورکو مٹھاس کی بناء پر چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے ان بیش بہا فوائد کی بناء پرماہرین باقاعدگی سے کھجور کھانے پر زور دیتے ہیں۔

کولیسٹرول میں کمی

کھجور میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے، اسے اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو کولیسٹرول کی سطح پر نظر رکھنے میں نہ صرف مدد مل سکتی ہے بلکہ یہ وزن میں کمی کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

مزید پڑھیں:

ایلوویرا لگانے کے بجائے کھانے میں استعمال کریں اور پھر اثر دیکھیں

سونف سبھی کھاتے ہیں مگر ’فوائد‘ ہرکوئی نہیں جانتا

ڈپریشن سے بچنا ہے تو جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کو ’گُڈ بائے‘ کہہ دیں

پروٹین کی زیادہ مقدار

پروٹین کی ایک بہترین مقدار کیلئے اپنی غذا میں کچھ کھجوریں شامل کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ کھجور پروٹین کا ایک مضبوط ذریعہ ہے جو ہمیں فٹ رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے پٹھوں کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔

ماہرین باقاعدگی سے جم جانے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر کچھ کھجوریں کھانے پر زور دیتے ہیں۔

وٹامنز سے بھرپور

کھجور میں وٹامن بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 5 کے ساتھ ساتھ وٹامن اے 1 اور سی بھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھیں گی بلکہ آپ کی توانائی کی سطح میں بھی نمایاں تبدیلی آئے گی۔

چونکہ کھجور میں گلوکوز، سوکروز اور فرکٹوز جیسی قدرتی شکر بھی ہوتی ہیں، یہ ناشتے میں بھی کھائی جاسکتی ہے۔

ہڈیوں کی صحت میں بہتری

کھجورہڈیوں کی صحت کے لیے بھی حیرت انگیز کام کرتی ہیں۔ کھجوریں سیلینیم، مینگنیز، کاپر اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہماری ہڈیوں کو صحت مند رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماری کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اعصابی نظام کی مضبوطی

کھجور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں، سوڈیم کی تھوڑی مقدار اعصابی نظام کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار کرتی ہے۔

پوٹاشیم کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور فالج کے خطرات کوبھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

آئرن سے بھرپور

دانتوں کو صحت مند رکھنے والے فلورین کے علاوہ کھجور میں آئرن بھی ہوتا ہے جو آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

آئرن کی شدید کمی خون میں کمی، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری اور سینے میں درد کا سبب بن سکتی ہے۔

نطامِ ہاضمہ کو فروغ دیتی ہے

اگر چند کھجوروں کو پانی میں بھگو کر روزانہ کھالیا جائے تو نظامِ ہاضمہ خود بخود بہتر ہوجاتا ہے۔ یہ فائبر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے قبض کے شکار افراد کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔

جلد کو بہتر بناتی ہے

وٹامن سی اور ڈی جلد کی لچک کیلئے کام کرتے ہیں، یہ چہرے کی جلد کو ہموار بھی رکھتے ہیں۔

جلد کے مسائل کے شکارافراد اپنی غذا میں کھجور شامل کرکے طویل مدتی اثرات حاصل کرسکتے ہیں۔

صحت

health tips

Benefits

Dates