Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

اس شاہی شادی میں کئی بھارتی اداکار اور سیاستدانوں نے شرکت کی
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 10:51am
تصویر: پرینیتی چوپڑا/انسٹاگرام
تصویر: پرینیتی چوپڑا/انسٹاگرام

بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا اور بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا رشتہ ازدواج میں بند گئے، گزشتہ رات اس نو بیاتا جوڑے نے شاہی اندازمیں شادی رچائی۔

اس نئے شادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’ناشتے کی میز پر پہلی بات چیت سے ہی ہمارے دل کو پتہ چل گیا تھا، ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی۔ آخر کار مسٹر اور مسز بننے پر بہت خوش ہوں!‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے، ہمارا آغاز اب ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:

پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کا بھنگڑا وائرل، بارات کشتی پر آئے گی

پرینیتی چوپڑا کیلئے پریانکا کا پیغام ، سوشل میڈیا پر سوال اٹھ گئے

سہرہ بندی کے بعد راگھو اپنی دلہن کو لینے کشتی میں بارات لے کر لیلا پیلس روانہ ہوئے تھے۔

دولہا اور دلہن نے اپنے اس خاص دن کے لیے سفید لباس کا انتخاب کیا تھا، پرینیتی چوپڑا نے خوبصورت سفید لہنگا پہنا ہوا تھا جبکہ راگھوچڈھا نے سفید شیروانی زیب تن کی تھی۔

تاہم شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی جانب سے بھی چند تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں پرینیتی چوپڑا گلابی رنگ کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں، جبکہ راگھو چڈھا نے سیاہ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز دہلی میں ایک ارداس تقریب سے ہوا، جس کے بعد ایک صوفی نائٹ بھی رکھی گئی تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

ادے پور میں دونوں کی اس شاہانہ شادی کی تقریب میں منیش ملہوترا، ثانیہ مرزا اور ہربھجن سنگھ سمیت خاندان کے کئی افراد، دوستوں اور سیاست دان نے شرکت کی تھی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، یووا سینا کے آدتیہ ٹھاکرے نے بھی راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کی۔

بارات کے ساتھ آنے والے مہمانوں میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی شامل تھے۔

Wedding

lifestyle

Parineeti Chopra

Raghav Chadha

reception