Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی جی سندھ کی غیرقانونی تارکین وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت

سربراہ سندھ پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف اعلان جنگ، کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم
شائع 24 ستمبر 2023 11:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس رفعت مختار راجہ نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

امن وامان کے حوالے سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی اسپیشل برانچ خادم حسین رند نے جرائم کے خلاف شہر میں جاری پولیسنگ اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ غیرقانونی تارکین وطن اور اسمگلنگ سمیت اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام پر بھی بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں

غلام نبی میمن تبدیل، رفعت مختار نئے آئی جی سندھ تعینات

جونیئر رفعت مختار آئی جی سندھ بن گئے، 6 سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی

کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا

آئی جی سندھ رفعت مختار نے غیرقانونی تارکین وطن کو جلد سے جلد ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے حکومت سندھ سے سفارشات کررہے ہیں۔

ایف آئی اے، نادرا، اے این ایف اور پولیس پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام سفارشات کا حصہ ہوگا جبکہ مختلف مقامات پر غیرقانونی تارکین وطن کے لیے ہولڈنگ سینٹرز مختص کرنے کی بھی سفارش کی جارہی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف اعلان جنگ ہے، اسٹریٹ کریمنلز کا قلع قمع یقینی بنانا ہوگا، ہفتہ وار پروگریس رپورٹ لوں گا، بارڈرز ایریاز اور سرحدی علاقوں سے نقل و حمل پر کڑی نگرانی رکھی جائے، متعلقہ اداروں سے مل کر اسمگلنگ کو ہر حال میں روکا جائے۔

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا تھا کہ نئی پولیس ٹیمز میدان میں آگئی ہیں، جرائم اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی اختیار کر رکھی ہے، کسی بھی کریمنلز کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

riffat mukhtar raja

Illegal immigrants

deport