Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات کی مزید برسات کی پیشگوئی

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم کی خنکی میں اضافہ
شائع 24 ستمبر 2023 10:01pm
تصویر: اے پی پی/ فائل
تصویر: اے پی پی/ فائل

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بادل کھل کر برس گئے، موسلا دھار بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم کی خنکی میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ٖ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی، واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کردی، ہیوی مشینری اور اسٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

سیدپور 3 ملی میٹر، بوکڑہ 16 ملی میٹر، شمس آباد 5 ملی میٹر اور چکلا لہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان واسا کے مطابق نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں اکتوبر قہر ڈھائے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ملک کے 3 صوبوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہے، تاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ ، گوالمنڈی پر پانی کے بہاؤ کا لیول 4 فٹ ہے۔

Met Office

Rain

flood 2023