Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑے منصوبے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کام کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین انتظام کیا جائے، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 10:48pm

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے بند روڈ ایلی ویٹڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پروجیکٹ کو 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

عوامی سہولت کے بڑے منصوبہ میں 7.3 کلو میٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل ہوگی۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین انتظام کیا جائے۔

عرس کی تقریبات کا آغاز

دوسری طرف نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے حضرت میاں میرؒ کے 400 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا۔ محسن نقوی نے مزار پر چادر بھی چڑھائی۔

محسن نقوی نے لائبریری و انٹرفیتھ ڈائیلاگ ٹیبل کا افتتاح بھی کیا اور مزار کے ماڈل لنگر خانے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

یہ بھی پڑھیں :

اوکاڑہ: میونسپل کمیٹی کے افسر سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

محسن نقوی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

punjab

mohsin naqvi

Punjab Development