Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

قیدی نمبر 804 نے عوام اور فوج کی لڑائی کو پلان کیا، امیر حیدر

سب سے حساب مانگا اب اگر ان سے مانگا جارہا ہے تو اس میں غلط کیا ہے، رہنماء اے این پی
شائع 24 ستمبر 2023 09:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ ملک میں جو حالات ہیں پہلے کبھی ایسے نہیں تھے۔ کسی اور کی لڑائی میں ہمارا خون بہایا جارہا ہے۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ بہت تجربے ہوچکے، پرائی جنگ مزید مسلط نہ کی جائے۔ ہمیں مارا گیا اور پھر ساتھ میں بدنام بھی کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صرف بجلی چوری ہوتی ہے۔ صوبے میں پیدا ہونیوالی بجلی کا یونٹ 4 روپے سے مہنگا نہیں ملنا چاہیے۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ بجلی کی اصل قیمت کے حساب سے یونٹ چارج کیا جائے۔ جس صوبے میں گیس اور بجلی پیدا ہوگی اس پر پہلا حق اسی صوبے کا ہے، خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈشیڈنگ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ قیدی نمبر 804 جب حکومت میں تھے تو بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے ذلیل کیا جاتا تھا۔ قیدی نمبر 804 نے سب سے حساب مانگا اب اگر ان سے مانگا جارہا ہے تو اس میں کیا غلط ہے۔ انہوں نے عوام اور فوج کی لڑائی کو پلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کے بغیر بھی ملک میں شفاف انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف

جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے باہر مہنگائی کیخلاف دھرنا

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماء اور کارکن شہید ہوئے لیکن کبھی ریاست سے نہیں لڑے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ اے این پی دسمبر میں جلسوں کا آغاز کریگی۔

ANP

general elections 2023

Imran Khan Arrested August 5