Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے باہر مہنگائی کیخلاف دھرنا

حکومت نے جب تک ظالمانہ فیصلے واپس نہیں لیے احتجاجی تحریک جاری رہے گی، سراج الحق
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 08:24pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / جماعت اسلامی پاکستان
فوٹو ــ ٹوئٹر / جماعت اسلامی پاکستان

جماعت اسلامی کے تحت کوئٹہ میں گورنر ہاوس کے باہر مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا گیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ نگراں حکومت اور گزشتہ حکومتوں کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ملک میں مہنگائی، بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بے روزگاری کے خلاف گورنر ہاوس کوئٹہ کے باہر دھرنا دیا گیا۔

دھرنے میں جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنے میں خصوصی شرکت کی اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کے لئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عام آدمی بجلی، گیس، پانی کے بل کیسے ادا کرے، آٹا ، دالیں ایسے مہنگی ہوئیں جیسے یہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوتیں انھیں چاند سے لایا جاتا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے جب تک حکومت نے اپنے ظالمانہ فیصلے واپس نہیں لیے احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے یا میری جماعت کے کسی رکن کے خلاف نیب کا کوئی کیس نہیں ہے۔ میں غربت، چوری اور جہالت کے خلاف لڑ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف کا سیاسی بیانیے پر نظرثانی سے انکار، احتساب کا بیانیہ لیکر انتخابات میں جانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر صحت کا شوگر کے غیر معیاری انجیکشن سے مریضوں کی بنائی متاثر ہونے کا نوٹس

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھی جاری

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کے اثاثے بیچ کر ملک کا قرض اتارا جائے، آئی ایم ایف کے قرضے کسی غریب نے نہیں لیے، قرضے حکمرانوں نے لیے ہیں لیکن غریب کا خون نچوڑ کر وصول کیا جا رہا ہے۔

electricity price

Jamat e Islami

Pakistan Inflation