Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جہازوں کے جی پی ایس سگنلز میں خلل: ترجمان سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آگیا

طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، سی اے ای
شائع 24 ستمبر 2023 07:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

جہازوں کے جی پی ایس سگنلز میں خلل کے معاملے پر ترجمان سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں طیاروں کو ایئر ٹریفک سروسز کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

سی اے اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فراہم کردہ تمام زمینی آلات درست کام کررہے ہیں، 31 سیٹلائٹس کا ایک نیٹ ورک ہے جو زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ سیٹلائٹس صارفین کو پوزیشن، رفتار اور وقت سے متعلق درست معلومات دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

CAA

پاکستان

karachi

Plane

Civil Aviation Authority

GPS signals