کوئٹہ : بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں پر تشدد، 4 اہلکار معطل
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران شہریوں پر تشدد کرنے والے چار پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا گیا۔
آئی جی بلوچستان نے اہلکاروں کےخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔
شہباز ٹاؤن اور کلی کرانی میں کیسکو عملے کے ہمراہ موجود پولیس اہلکاروں نے شہریوں پر بے رحمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
واقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے وضاحت طلب کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :
پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد میں 7 ہزار گیس کنکشن منقطع، کروڑوں کے جرمانے
اوکاڑہ: میونسپل کمیٹی کے افسر سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار
آئی جی پولیس بلوچستان عبد الخالق شیخ نے دونوں واقعات میں ملوث چار پولیس اہلکاروں اے ایس آئی طارق، اے ایس آئی فاروق جمیل، سپاہی محبوب علی اور دیگر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ۔
Comments are closed on this story.