Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

’کینیڈین سیاست اور سکھوں کے معاملات میں بھارت کی دخل اندازی خطرناک ہے‘

جسٹن ٹروڈو نے واضح طور پر کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، سکھ رہنما
شائع 24 ستمبر 2023 05:25pm
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو - تصویر: اے ایف پی/ فائل
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو - تصویر: اے ایف پی/ فائل

سکھ رہنماؤں نے کینیڈین وزیراعظم کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ تحریک خالصتان کے سرگرم رکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین وزیراعظم کے واضح مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔

سکھ برادری کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیانات اور تحقیقاتی عمل کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے اپنی پارلیمنٹ میں واضح طور پر کہا کہ ہر دیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

گروندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے ملکی سربراہ کی حیثیت سے انتہائی ذمہ داری سے بات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’کینیڈین سیاست اور سکھوں کے معاملات میں بھارت کی دخل اندازی خطرناک ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے سکھوں کے لئے آواز اٹھا کر ثابت کیا کہ وہ ذمہ دار ریاست کے سربراہ ہیں۔

سکھ رہنما گیانی رگھبیر کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل نے ماضی میں ہونے والے سکھوں کے قتل عام کی یاد تازہ کردی، حالیہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

modi government

Sikh community

Hardeep Singh Najar

Justin Trudeau