Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیالکوٹ: کھیتوں سے مسخ شدہ لاشیں ملنے کا معمہ حل، دو نوجوان غیرت کے نام پر قتل ہوئے

ملزمان اور مقتولین کے درمیان پہلے بھی جھگڑے ہو چکے ہیں، ایڈیشنل ایس پی
شائع 24 ستمبر 2023 02:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے غیرت کے نام پر 20 اور 21 سالہ دو نوجوانوں کو قتل کیا تھا، ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ ملزمان اور مقتولین کے درمیان پہلے بھی جھگڑے ہو چکے ہیں۔

سیالکوٹ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ جھنڈو ساہی میں کھیتوں سے مسخ شدہ لاشیں ملنے کے مقدمہ کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل ایس پی ملک نوید کے مطابق چند روز قبل بمبانوالہ کے کھیتوں سے 20 سالہ غلام مصطفی اور 21 سالہ سبحان کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں جن کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

ایس پی ملک نوید نے بتایا کہ مقتولین کے چہرے اینٹیں مار کر مسخ کر دیئے گئے تھے جن کی شناخت انکے کپڑوں سے کی گئی، تاہم قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا۔

ملک نوید نے بتایا کہ قتل کے شبے میں ملزمان ارمان زین ، سجاد علی اور شہروز کو گرفتار کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ایک ملزم کی بہن کے مقتولین کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، اور ملزمان اور مقتولین کے درمیان پہلے بھی جھگڑے ہو چکے ہیں، جس پر ملزم نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر غلام مصطفیٰ اور سبحان کو بے دردی سے قتل کردیا۔

ایس پی کے مطابق پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اور ان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

Target Killing

Marder

killing in sialkot