جعلی ویزے پر اٹلی جانے والا مسافر پکڑا گیا
ملزم کو ایف آئی اے سرکل ملتان منتقل کردیا گیا
ایف آئی اے نے اسپین جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا، ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔
ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسپین جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی شناخت بابر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جو بین الاقوامی ائیر لائن سے بارسلونا جارہا تھا، اور اس کے پاسپورٹ پر اٹلی کاجعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے جعلی ویزا انسانی اسمگلر سے بھاری رقم کے عوض حاصل کیا تھا، تاہم ائرپورٹ پر ہی پکڑا گیا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
FIA
Multan Airport
مقبول ترین
Comments are closed on this story.