Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی رہنما ربیعہ نصرت کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

بیگ میں 50 ہزار روپے، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور اسمبلی کارڈ بھی تھا، ربیعہ نصرت
شائع 24 ستمبر 2023 01:04pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کی رہنما ربیعہ نصرت کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں سیاستدان بھی اب سڑکوں پر غیر محفوظ ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما ربیعہ نصرت کو بھی سڑک پر چلتی گاڑی روک کر لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں ربیعہ نصرت کی گاڑی کا پیچھا کرتے ہیں، اور گاڑی کو روک کر لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

متاثرہ لیگی رہنما ربیعہ نصرت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا، اور اسلحہ کے زور پر بیگ چھین لیا۔

ربیعہ نصرت نے بتایا کہ ان کے بیگ میں 50 ہزار روپے، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور اسمبلی کارڈ بھی موجود تھا۔

PMLN

Rabia Nusrat