Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوب میڈیکل کمپلکس میں سنگین مالی بدعنوانیوں کا انکشاف، متعدد معاملات کی قلعی کھول گئی

سرکاری خزانہ میں اسپتال کی آمدنی کے 25 ملین روپے بھی جمع نہیں کرائے
شائع 24 ستمبر 2023 01:06pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ایوب میڈیکل کمپلکس میں سنگین مالی بدعنوانیاں کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواہ کی آڈٹ رپورٹ سال 22-2021 نے متعدد معاملات کی قلعی کھول دی۔

ہاؤس سبسڈی میں ملازمین کوحکومت کے جاری کردہ ریٹس سے زائد ریٹس پر ادائیگی کرکے21 ملین روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ملازمین نے غیر قانونی طور پر ہاؤس سبسڈی کی وصولی کر کے17 ملین کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے مشینوں کی خریداری کی رسید میں زائد قیمت لکھ کر17 ملین کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا۔

سرکاری خزانہ میں اسپتال کی آمدنی کے 25 ملین روپے بھی جمع نہیں کرائے گئے۔

اسپتال ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں مالی بدعنوانیاں سابقہ بورڈ آف گورنر اور اسپتال انتظامیہ نے کی ہیں، جن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ڈی جی آڈٹ خیبر پختونخواہ نے اعلی حکام سے ذمہ داروں سے فوری ریکوری کی سفارش کی ہے ۔

corruption

Abbottabad

Ayub Medical Complex